7منشیات فروش گرفتار، 183 لٹر شراب ،سواکلوچرس برآمد

7منشیات فروش گرفتار، 183 لٹر شراب ،سواکلوچرس برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے سات منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیکر بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد کرلی۔۔

۔تھانہ غلام آبادکے علاقے میں پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر مجموعی طور پر 90 لٹر سے زائد شراب برآمد کرلی۔ تھانہ رضا آباد پولیس نے ارشد ٹائون کے قریب علی نامی ملزم سے 1280 گرام چرس برآمد کرلی ۔ تھانہ صدر پولیس نے ملزم کاشف سے 15 لٹر شراب، ملزم اظہر سے 18 لٹر شراب اور ملزم عادل سے 30 لٹر شراب برآمد کرلی جبکہ تھانہ صدر سمندری پولیس نے ملزم مظہر سے بھی 30 لٹر شراب برآمد کرلی ۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں