نوسرباز 3افراد سے نقدی ،موبائلز ، زیورات لوٹ کرفرار

 نوسرباز 3افراد سے نقدی ،موبائلز ، زیورات لوٹ کرفرار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسرباز ملزم خاتون سمیت 3افراد سے نقدی ،موبائلز ، زیورات لوٹ کرفرارہوگئے ۔ خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے ملزم دکان سے موبائل فون لے نکلا۔ تھانہ مدینہ ٹائون میں مقدمہ کااندراج کرواتے شہری نے پولیس کوبتایا۔۔

 کہ وہ اپنی دکان پر موجود تھا کہ اس دوران ملزم ظفر اقبال نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کرکے موبائل پسند کرنے کے بعد پاس ہی کھڑی گاڑی میں بیٹھی اپنی اہلیہ کو موبائل دکھانے کے بہانے اُٹھا لیااور پیسے ادا کئے بغیر ہی موقع سے فرار ہوگیا۔تھانہ رضا آبادکے علاقے مین بازار رضا آبا دمیں فیضان کو نامعلوم نوسربازوں نے روک کر باتوں میں الجھاتے ہوئے اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیااور موقع سے فرار ہوگئے ۔ تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم سول ہسپتال میں علاج کیلئے آئی سلیمان جاوید کی اہلیہ کو ملزم نے خود کو ہسپتال کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے باتوں میں الجھا کر اس سے نقدی، زیورات، موبائل اور دیگر سامان ہتھیا لیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں