محکمہ ہیلتھ مسلسل دوسری پولیو مہم کے سو فیصد اہداف حصول میں ناکام ، 59 ہزار بچے قطرے پینے سے محروم

محکمہ ہیلتھ مسلسل دوسری پولیو مہم کے سو فیصد اہداف  حصول  میں  ناکام  ، 59 ہزار  بچے  قطرے  پینے  سے  محروم

فیصل آباد(بلال احمد سے )محکمہ ہیلتھ مسلسل دوسری انسداد پولیو مہم میں بھی سو فیصد اہداف حاصل کرنے میں ناکام، گزشتہ مہم میں 50 ہزار جبکہ رواں مہم میں 9 ہزار سے زائد بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے ۔

انتظامیہ نے بگ کیچ اپ مہم پر کام شروع کردیا۔29 اپریل کو ضلع بھر میں پولیو مہم کے آغاز پر 16 لاکھ 400 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ 4 ہزار 921 ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ پانچ روز مہم عمومی باقی دو روز بطور کیچ اپ ڈے منائے گئے سات روز مہم کے دوران 15 لاکھ 91 ہزار 309 بچوں کو حفاظتی پلائے جا سکے ۔ 9 ہزار 91 بچے ہدف میں شامل ہونے کے باوجود محروم رہ گئے ۔ اس سے قبل سال کی پہلی پولیو مہم میں تقریباً 95 فیصد ہدف حاصل کیا گیا تھا اور ہزاروں بچے قطرے پینے سے محروم رہ گئے ۔ بعد ازاں اچکیرہ میں پانی سے پولیو کا سیمپل بھی مثبت آگیا جس پر انتظامیہ نے مارچ میں تحصیل فیصل آباد کی 113 اور تاندلیانوالہ کی 28 یونین کونسلز میں ٹارگٹڈ پولیو مہم چلائی اور 7 لاکھ سے زائد بچوں کو دوبارہ قطرے پلائے ۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے ٹیموں کی دوہری مانیٹرنگ کا دعویٰ کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر وبائی امراض ڈاکٹر عظیم شوکت کا کہنا ہے کہ ہدف میں شامل بچوں کو قطرے پلانے کے لیے کیچ اپ مہم شروع کردی ہے لیڈی ہیلتھ وزیٹرز اور ویکسی نیٹرز کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ قطروں سے محروم رہ جانے والے بچوں کے معاملے پر بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں