مختلف تحصیلوں میں صفائی کی ابترصورتحال بہتر نہ ہوسکی

 مختلف تحصیلوں میں صفائی کی ابترصورتحال بہتر نہ ہوسکی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد کی مختلف تحصیلوں میں صفائی ستھرائی کی ابترصورتحال بہتر نہ ہوسکی جڑانوالہ جھمرہ تاندلیانوالہ اور سمندری کے علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں۔۔

 ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز نے تحصیلوں کو نظرانداز کردیا ۔شہر کی صفائی کی صورتحال کو بہتر بناتے ہوئے تحصیلوں سے ملحقہ علاقوں کو نظر انداز کردیا گیا تحصیل جڑانوالہ چک جھمرہ تاندلیانوالہ اور سمندری کے علاقوں میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ چکے ہیں صفائی کے ناقص انتظامات اور اسسٹنٹ کمشنرز کی عدم توجہ کے باعث میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے صفائی کو مکمل طور پر نظرانداز کردیا گیا ہے علاقہ مکین اپنی مدد آپکے تحت خالی پلاٹوں یا کھلی جگہوں پر کچرا پھینکنے پر مجبور ہیں جس سے علاقے کچرا کنڈیوں میں تندیل ہوچکے ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹیوں کاصفائی عملہ بھیجا جاتا ہے اور نہ ہی کچرا اٹھانے کے لیے کوئی مشینری اور ڈمپرز ہی آتے ہیں کچرا پھینکنے کی جگہیں مختص نہ ہونے اور صفائی کا نظام موجود نہ ہونے سے آئے روز جھگڑے ہونا معمول بن چکا ہے مگر ضلعی انتظامیہ اور تحصیل افسروں کی جانب سے مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں