چالان پر اہلکار وں سے بدسلوکی،رکشہ ڈرائیور گرفتار

 چالان پر اہلکار وں سے بدسلوکی،رکشہ ڈرائیور گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری سے منع کرنے پر رکشہ ڈرائیور کی ٹریفک اہلکار وں کے ساتھ مزاحمت، بدسلوکی کرنے لگا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے پی ایم سی چوک میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تیز رفتاری اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر ٹریفک کیلئے خطرہ بننے والے رکشہ ڈرائیور آصف کو روک کر اسکا چالان کیا تو ملزم کی جانب سے ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت شروع کردی گئی۔ جسے قابو کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں