سٹی پولیس آفیسر کاپٹرولنگ پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ

سٹی پولیس آفیسر کاپٹرولنگ پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کی جانب سے پٹرولنگ پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا گیا۔

ایس ایس پی مرز اانجم کمال نے استقبال کیا اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے یاد گار شہدا پر حاضری دی گلدستے پیش کیے اور شہدا کے لیے دعا کی گئی ۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز حسن جاوید بھٹی اور پٹرولنگ پولیس کے افسربھی موقع پر موجود تھے ۔سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ پٹرولنگ وپنجاب پولیس ملکر ہائی ویز کو محفوظ بنائیں پولیس کا ہر یونٹ ملکر عوام کو جرائم پیشہ عناصر سے تحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہے ایس ایس پی مرزا انجم کمال نے سٹی پولیس آفیسر کو پٹرولنگ پولیس کی ڈیوٹی بارے بریفنگ دی ۔ سٹی پولیس آفیسر نے اچھی کارکردگی دکھانے والے پٹرولنگ افسروں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے آخر میں سٹی پولیس آفیسر کامران عادل نے یاد گاری پودا بھی لگایا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں