ماں بچہ صحت ، ضلع فیصل آباد بہتری کے بعد 31ویں نمبر پر

ماں بچہ صحت ، ضلع فیصل آباد بہتری کے بعد 31ویں نمبر پر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ماں بچہ صحت پروگرام میں ضلع فیصل آباد پانچ درجے بہتری کے بعد اکتسویں نمبر پر آگیا۔ پنجاب بھر کے اضلاع میں قائم بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹرز کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے لاہور میں اجلاس منعقد ہوا۔۔

 جس میں تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی بعد ازاں جاری ہونے والی ماہانہ رپورٹ میں 10 انڈیکیٹرز کی بنیاد پر تمام اضلاع کی درجہ بندی کی گئی جس میں فیصل آباد 36 ویں نمبر سے بہتری کی طرف گامزن ہونے پر 31ویں نمبر پر آگیا۔ سروس ڈلیوری، سٹاف کی حاضری، زچگی کیسز اور آن لائن ریکارڈ درج کرنے سمیت دیگر عوامل کا جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ماں بچہ صحت پروگرام ڈاکٹرعمر نواز چٹھہ نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے لیڈی ہیلتھ سپروائزر اور لیڈی ہیلتھ وزیٹرز سے الگ الگ میٹنگز کیں اورنا صرف سٹاف کے کام کی تعریف کی بلکہ آئندہ مزید بہتری لانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ بنیادی مراکز صحت کا مقصد عوام کو ابتدائی طبی سہولیات کی گھر سے قریب فراہمی یقینی بنانا ہے ۔ کارکردگی میں تبدیلیاں لانے سے درجہ بندی میں بہتری آ رہی ہے ۔ انہوں نے ایل ایچ ایس او ایل ایچ ڈبلیو کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کے علاج میں کوئی کوتاہی نہ برتیں۔ اس موقع پر عملے نے انہیں بنیادی مراکز صحت پر درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں