کمشنر دفتر سے موٹرسائیکل سے ہیلمٹ ،کاغذات چوری

 کمشنر دفتر سے موٹرسائیکل سے ہیلمٹ ،کاغذات چوری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر دفتر میں آنے والے شہری کی موٹرسائیکل سے ہیلمٹ اور ضروری کاغذات چوری ہوگئے ۔

سرکاری نمبر پلیٹ والا موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ اور کاغذات چوری کرکے چلتا بنا سی سی ٹی وی فوٹیج نے بھانڈا پھوڑ دیا ۔ڈویژن کے سب سے اہم انتظامی عہدے کمشنر فیصل آباد کے دفتر سے سرکاری نمبر پلیٹ والا موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ اور ضروری دستاویزات چوری کرکے لے گیا ابرار نے کمشنر دفتر پارکنگ میں موٹرسائیکل کھڑی کی اور خود اندر گیا واپس آیا تو موٹرسائیکل سے ہیلمٹ اور دستاویزات غائب تھے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج نکلوالنے پر چور کو دیکھا جاسکتا ہے چور سرکاری نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر سوار تھا جو چوری کرکے چلتا بنا چوری نے کمشنر دفتر کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں