ایف ڈبلیو ایم سی کی غفلت سے ڈینگی پھیلنے کا خدشہ

ایف ڈبلیو ایم سی کی غفلت سے ڈینگی پھیلنے کا خدشہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایف ڈبلیو ایم سی کی غفلت کے باعث ڈینگی پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا کمپنی کے سٹور میں موجود کاٹھ کباڑ کے بڑے بڑے ڈھیر ڈینگی کے لیے موزوں ترین ماحول فراہم کرنے لگے ۔۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ورکشاپ سے ملحقہ سٹور میں ٹوٹے پھوٹے ویسٹ کنٹینرز ٹرالیوں سمیت دیگر کاٹھ کباڑ کے بڑے بڑے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے ڈینگی کی افزائش کے لیے موزوں ترین ماحول بنا ہوا ہے کباڑ کے ان ڈھیروں میں گندگی اور نمی سے مچھروں کو محفوظ پناہ گاہ مل رہی ہے ایف ڈبلیو ایم سی سمیت دیگر سرکاری اداروں میں بھی یہی صورتحال ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اینٹی ڈینگی اقدامات کے لیے پرائیویٹ جگہوں پر تو کارروائیاں کی جاتی ہیں مگر سرکاری اداروں کی صورتحال کو یکسر نظرانداز کردیا جاتا ہے اگر سرکاری ادارے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ان کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات بھی نہ کیے جائیں تو ڈینگی کی روک تھام مشکل ہوجائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں