افسروں کے منظورنظر ملازمین کو نوازنے کا سلسلہ جاری

 افسروں کے منظورنظر ملازمین کو نوازنے کا سلسلہ جاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سرکاری دفاتر میں سیاسی لاڈلوں اور افسروں کے منظور نظر ملازمین کو نوازنے کا سلسلہ بند نہ ہوسکا کمشنر اور ڈپٹی کمشنر دفتر میں درجنوں غیر متعلقہ ملازمین کو اہم ذمہ داریاں تفویض کرکے نوازا گیا ہے ۔

دونوں دفاترمیں سول ڈیفنس پی ایچ اے اور پارکنگ کمپنی سے تنخواہیں لینے والے ملازمین تعینات ہیں ایسے ملازمین یا تو سیاسی پشت پناہی رکھتے ہیں یا افسروں کے لاڈلے اور منظور نظر ہیں ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے انہیں اپنے ہی دفاتر میں تعینات کررکھا ہے وہ ان ملازمین سے اپنے دفتری اور ذاتی کام لیتے ہیں پی ایچ اے سول ڈیفنس اور پارکنگ کمپنی کے ملازمین تنخواہیں تو مدر ڈیپارٹمنٹس سے لیتے ہیں مگر کام ضلعی انتظامیہ کے افسروں کا کرتے ہیں یہ ملازمین دن بھر انتظامی افسروں کے آگے پیچھے گھومتے ہیں اور انکے دفاتر میں موجود رہتے ہیں فیصل آباد میں سیاسی لاڈلوں کو مختلف ڈیپارٹمنٹس میں کنٹریکٹ دلوا کر بھی ان کی سہولت کے لیے من پسند محکمے اور سیٹ کی ذمہ داریاں تفویض کردی جاتی ہیں ڈویژن اور ضلع کے معاملات کے ذمہ داران کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی رضا مندی سے ہی تمام ملازمین کو نوازا جاتا ہے ایسے ملازمین اپنے بیسک پے سکیل سے بھی زیادہ بڑے عہدوں پر کام کررہے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں