ستیانہ کے علاقے ٹوانہ چک میں گندم کی فصل جل گئی

ستیانہ کے علاقے ٹوانہ چک میں گندم کی فصل جل گئی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) آگ لگنے سے گندم کی فصل میںخاکستر ہوگئی۔ ستیانہ کے علاقے ٹوانہ چک میں دیہاتی کی زرعی اراضی سے گزرنے والی بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں میں سپارکنگ کی وجہ سے چنگاریاں نیچے پڑی گندم کی گانٹھوں پر گرگئیں ۔۔

جس سے آگ لگنے سے گندم جل کر تباہ ہوگئی۔ جس سے کاشتکار کو بھاری مالیت کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم ریسکیو ٹیموں کی جانب سے آپریشن کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں