سینکڑوں مقامات پر آوارہ کتوں کیخلاف اقدامات نہ ہوسکے

سینکڑوں مقامات پر آوارہ کتوں کیخلاف اقدامات نہ ہوسکے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہوش نہ آیا، شہر کے سینکڑوں مقامات پر گھومتے آوارہ کتوں کے خلاف کوئی اقدامات نہ ہوسکے۔۔

 تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں گھومتے آوارہ کتوں کے جھنڈ شہریوں کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں چند روز قبل 3 سالہ مدیحہ پر آوارہ کتوں کے جھنڈ نے حملہ کردیا کتوں نے بچی کی ٹانگوں سے گوشت نوچ کھایا بچی کے بازئوں اور سینے پر کتوں کے کاٹنے سے زخم ہوگئے ماہرین کے مطابق بروقت امداد ملنے پر بچی کی جان بچ سکی لیکن بچی کو نارمل ہونے میں کئی سال کا وقت درکار ہوگا اس حادثے کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے اقدامات نہیں کررہے چند ایک فرضی کارروائیاں کرکے تصاویر بنوائی گئی ہیں جبکہ شہر کے سینکڑوں علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں آوارہ کتے گھوم رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ لگتاہے کہ انتظامیہ کو باقاعدہ مہم شروع کرنے کے لیے مزید حادثات کا انتظار ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں