گلستان کالونی میں گھر سے غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد

 گلستان کالونی میں گھر سے غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈرگ کنٹرولر محسن اصغر نے گلستان کالونی میں واقع ایک گھر میں کارروائی کرکے بڑی مقدار میں مختلف فارماسیوٹیکل کمپنیز کی غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کرکے قبضہ میں لے لیں۔

انہوں نے اطلاع ملنے پر چیکنگ ٹیموں کے ہمراہ اعوان چوک گلستان کالونی میں گھر کو چیک کیا تو وہاں غیر رجسٹرڈ ادویات پائی گئیں جنہیں قبضہ میں لے لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ شخص کے خلاف مقدمہ درج اور کیس ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو مزید کارروائی کے لئے بھجوادیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں