ضلعی افسرشہریوں کیلئے قابل رسائی رہیں:نعیم سندھو

ضلعی افسرشہریوں کیلئے قابل رسائی رہیں:نعیم سندھو

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھونے اپنے دفتر سے باہر آ کر عوام کے مسائل سنے ،انہوں نے درخواست گزاروں کے مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل خندہ پیشانی سے سنتے ہوئے۔۔

 افسروں کو مسائل کے فوری حل کو یقینی بناتے ہوئے جامع رپورٹ سے بھی آگاہ کرنے کے احکامات جاری کیے ،ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے بعض محکموں سے متعلقہ لوگوں کی شکایات سنتے ہوئے متعلقہ افسروں کو حکم دیا کہ وہ شہریوں کے لئے قابل رسائی رہیں،انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں، شہریوں کے مسائل ذاتی طور پر خود سنتا ہوں اور ان کا فوری حل اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کو بار بار دفاتر کے چکر نہ لگانا پڑیں۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا ہے کہ جو احباب دوران سروس اپنے فرائض منصبی خوبصورت انداز میں سر انجام دیں، ان کی یادیں کبھی بھلائی نہیں جا سکتیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت فضل الرسول اور کلرک امین کی ریٹائرمنٹ پرتقریب سے خطاب کرتے کہا ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین اعوان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر علی سمیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈوپلیمنٹ احمد جواد سردار سمیت ملازمین و افسر موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں