قادیانیوں کا شعائر اسلام استعمال کرنا غلط:مفتی حسن رضا

قادیانیوں کا شعائر اسلام استعمال کرنا غلط:مفتی حسن رضا

مکوآنہ(نمائندہ دنیا)نواحی قصبہ چک نمبر 109 رب روڈامیں تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب مرکزی رہنما تحریک لبیک پاکستان مفتی سید حسن رضا نقشبندی نے کیا ۔۔

انہوں نے کہا کہ قادیانی اسلام پاکستان اور ختم نبوت کے غدار اور دشمن ہیں قادیانیوں کا شعائر اسلام استعمال کرنا آئین پاکستان کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے سید حسن رضا نقشبندی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اگر آج اسرائیل سے جہاد کا اعلان کرتی ہے تحریک لبیک پاکستان اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گی اسرائیلی پروڈکٹ کے بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ اسرائیل اور یہودی نواز سیاست دانوں کا بھی بائیکاٹ کریں کانفرنس کا انعقاد چوہدری اکرم گھمن اور ان کے رفقاء کی جانب سے کیا گیا کانفرنس میں ضلعی امیر تحریک لبیک فیصل آباد راجہ سلیم عابد، ضلعی سیکور ٹی انچارج عمر بلال حیدری ،ضلعی ناظم الیکشن سیل ڈاکٹر محبوب عالم ،لیگل ایڈوائزر تحریک لبیک چوہدری فاروق چوہان نے کے علاوہ پی پی 106 کے تمام ذمہ داران کارکنان اور جانثاران ختم نبوت و ناموس رسالت ؐنے بھرپور شرکت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں