ڈنمارک کے وفدکی ڈی سی سے واٹر پلانٹ پر ملاقات

 ڈنمارک کے وفدکی ڈی سی سے واٹر پلانٹ پر ملاقات

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈنمارک انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی اور واسا فیصل آباد 44 ملین گیلن ڈیلی کے حساب سے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے۔۔

 میگا پراجیکٹ کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے پرعزم ہے ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ سے ڈنمارک انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی کی ڈائریکٹر انویسٹمنٹ مسز بینٹے شیلر کی زیرقیادت فدنے ملاقات کی۔ ڈینیڈا کی ڈائریکٹر انویسٹمنٹ مسز بینٹے شیلر نے واضح کیا کہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور واسا فیصل آباد کے ساتھ مل کر اقدامات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ دریں اثناڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے اشتراک سے پنجاب سٹیز پروگرام پر عملدرآمد بارے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ تحصیل جڑانوالہ میں پروگرام کے تحت سکیموں پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ زاہد عزیز نے فنڈز کی دستیابی،اضافی فنڈز اور پروگرام کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں و زیر تکمیل پراجیکٹس سے آگاہ کیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ10 پروگرامز میں سے 4 مکمل ہوچکے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں