ہوٹل سے تاجر کے ملازم کی لاش ملنے پر 3افراد پرمقدمہ

ہوٹل سے تاجر کے ملازم کی لاش ملنے پر 3افراد پرمقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ہوٹل سے تاجر کے ملازم کی لاش ملنے پرتین ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تھانہ کوتوالی کے علاقے چنیوٹ بازار میں نجی ہوٹل سے تاجر کے پاس ملازمت کرنے والے حارث مخی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ جسکے موبائل سے آڈیو میسج بھی برآمد ہوا تھا ۔ جس میں مرحوم کی جانب سے اپنے مالک کے نام پیغام میں 5 ماہ کی تنخواہیں اور کاروبار میں کی گئی 70 لاکھ کی شراکت داری کی رقم کی عدم ادائیگی کا ذکر کیا گیا اور کہا گیا کہ پیسوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر وہ موت کو گلے لگا رہا ہے ۔ واقعہ کا مقدمہ مرحوم حارث کے بھائی کی مدعیت میں درج کیاگیا جس میں مدعی مقدمہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کی جانب سے اسکے بھائی کو زہر دیکر قتل کے بعد خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ۔ جس پرپولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں