شادی کا جھانسہ دیکر پونے 5لاکھ سے زائد ہتھیالئے

شادی کا جھانسہ دیکر پونے 5لاکھ سے زائد ہتھیالئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی کا جھانسہ دیکر شہری کو پونے 5 لاکھ روپے سے زائد رقم سے محروم کردیاگیا۔

تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عبدالحمید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم مشتاق سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے اسے شادی کا جھانسہ دیتے ہوئے باتوں میں الجھا کر مختلف اوقات میں اخراجات اور شرائط کی مد میں 4 لاکھ 85 ہزار روپے سے زائد رقم بٹور لی ، جس پرپولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں