ٹوبہ ٹیک سنگھ میں غیرمعیاری برف بنانے پر 3فیکٹریاں سیل، 5 من سے زائد جعلی مصالحہ جات تلف

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں غیرمعیاری برف  بنانے پر 3فیکٹریاں سیل، 5 من  سے زائد جعلی مصالحہ جات تلف

جکھڑ (سٹی رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر (آپریشنز )فیصل آباد ڈویژن قیصر جاوید نے گزشتہ روز فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ ضلع بھر میں قائم مختلف آئس فیکٹریوں اور مصالحہ جات یونٹس کی انسپکشن کی۔۔۔

اس دوران ناقص و غیر معیاری برف بنانے پر 3 آئس فیکٹریز کو سیل کر کے 5 ہزار کلو ناقص برف کو تلف کر ادیا۔ علاوہ ازیں مختلف کاروائیوں میں معروف برانڈز کے 4 ہزار سے زائد جعلی مصالحہ جات کے پیکٹس بھی برآمد کئے گئے اور 5 من سے زائد ملاوٹی و جعلی مصالحہ جات کو موقع پر تلف کرتے ہوئے لاکھوں روپے کے بھاری جرمانے عائد کئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں