ہیٹ سٹروک :محکمہ صحت کے امدادی کیمپس جزوی غیرفعال

ہیٹ سٹروک :محکمہ صحت کے امدادی کیمپس جزوی غیرفعال

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ہیٹ سٹروک کے پیش نظر محکمہ صحت کی جانب سے لگائے گئے امدادی کیمپس جزوی طور پر غیرفعال ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گھنٹہ گھر۔۔

 ضلع کونسل چوک اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے طبی امداد کے لیے کیمپ لگائے گئے تھے جہاں ہیٹ سٹروک سے متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی جانا تھی تاہم انتظامیہ کی ناقص سرویلنس کے باعث کیمپس پر تعینات ملازمین اکثر غائب رہتے ہیں اور خالی کرسیاں منہ چڑاتی ہیں، شہریوں کی جانب سے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں