چارہ فروخت کرنیوالے شہریوں، بیوپاریوں کو لوٹنے لگے

 چارہ فروخت کرنیوالے شہریوں، بیوپاریوں کو لوٹنے لگے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)عید الاضحی سے قبل گرانفروشوں نے بیوپاریوں اور خریداروں کی جیبوں پر ڈاکے مارنے شروع کردئیے۔۔

 چاند نظر آنے سے ایک روز قبل 900 روپے فی من ملنے والا چارہ جنتر 1600 روپے فی من تک پہنچ گیا ، ذی الحج کا چاند نظر آنے سے ایک روز قبل جنتر 900 روپے  من فروخت ہورہا تھا، اسی طرح مکئی کے گاچے کی قیمت  بھی کئی گنابڑھ گئی۔ شہریوں اور بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ان دس دنوں میں چارے کا کاروبار کرنے والے دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے  چارے کی قیمت کا تعین نہیں کیا جاتا جس کا گرانفروش  فائدہ اٹھاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں