حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کر رہی :آزاد علی

حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کر رہی :آزاد علی

چک جھمرہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے اصل ذمہ داربانی پی ٹی آئی ہیں، ان کی غلط پالیسیوں سے آ ج ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے ۔۔

مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف پہنچانے کی سر توڑ کوشش کر رہی ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے اپنی تمام توانائیاں صرف کر رہے ہیں بہت جلد عوام تک اس کے ثمرات پہنچنا شروع ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری اور اس کو مستحکم بنانے کے لئے آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑ رہی ہیں ،عوام صبر رکھیں وہ وقت دور نہیں جب وزیراعظم شہباز شریف ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں