سپورٹس گراؤنڈ سے ملحقہ راستہ بند ،مکینوں کو شدید مشکلات

سپورٹس گراؤنڈ سے ملحقہ راستہ بند ،مکینوں کو شدید مشکلات

پیرمحل (نمائندہ دنیا)اقبال پارک سے ملحقہ سپورٹس گراؤنڈ 30سال سے بند سپورٹس گراؤنڈا ور ڈگری کالج برائے خواتین پیرمحل کے درمیان موجود راستہ بند ہونے سے درجنوں آبادیوں کے مکین شدید مشکلات کا شکار ، شہری مرکزی قبرستان کے اندر سے گذرنے پر مجبور ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق اقبال پارک کے ساتھ پیرمحل کے کھلاڑیوں کے لیے وسیع عریض سپورٹس سٹیڈیم کی جگہ موجود تھی جس کے ساتھ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کی تعمیر کی گئی کالج کی توسیع کے لیے عارضی طورپر سپورٹس سٹیڈیم ڈگری کالج برائے خواتین پیرمحل کو دے کر درمیان سے گذرنے والا واحد راستہ جو شادمان کالونی، اضافی آبادی ہاؤسنگ کالونی اور اپر کالونی کے ہزاروں مکین روزانہ استعمال کرتے تھے بند کردیا گیا جس سے مکین دوردراز کے راستہ سے گذرنے پر مجبور ہوگئے جبکہ مرکزی قبرستان کوبھی گذرگاہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ، دوسری طرف کالج انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ 30سال سے کوئی کام نہ کروانے کی وجہ سے سٹیڈیم بھوت بنگلے کا منظر پیش کررہا ہے ۔سماجی فلاحی تنظیموں نے سپورٹس سٹیڈیم اور کالج کے درمیان موجود پختہ روڈ کھولنے کامطالبہ کرتے ہوئے سٹیڈیم کی صفائی ستھرائی کروانے اور کھلاڑیوں کے لیے سٹیڈیم کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں