یو ای ٹی ٹوبہ کیمپس میں داخلوں کا آغاز ہو چکا:پرنسپل

یو ای ٹی ٹوبہ کیمپس میں داخلوں کا آغاز ہو چکا:پرنسپل

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے پرنسپل ڈاکٹر ضیاالرحمن نے کہا ہے کہ مذکورہ کیمپس ضلع بھر میں سب سے بڑی تعلیم گاہ ہے۔۔

جس میں 3500 سے زائد طلبا و طالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں، جبکہ تدریس کے موجود دور کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ 86 افراد پر مشتمل کوالیفائیڈ فیکلٹی موجود ہے ، جس میں 10 فیکلٹی ممبرز پی ایچ ڈی ہیں، یونیورسٹی کیمپس میں دور دراز کے علاقوں سے آئے طلباکیلئے 3 ہاسٹل بھی ہیں، یونیورسٹی انتظامیہ طلباکو ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی مہیا کر رہی ہے ، جس کے دائرے کار کو مزید بڑھانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے پریس بریفنگ میں مزید بتایا کہ رواں سال داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ، 14 جولائی کو پہلا انٹری ٹیسٹ ہوگا، جبکہ دوسرا انٹری ٹیسٹ 4اگست کو ہوگا، یونیورسٹی میں مارننگ میں بی ایس پولٹری سائنس، اینیمل سائنسز، کیمسٹری ، زوالوجی، کمپیوٹر سائنس، بزنس ایڈمنسٹریشن، ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیسٹ اور ایوننگ میں میٹھ، باٹنی، فزکس ، انگلش، بائیو کیمسٹری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں سٹوڈنٹس اپلائی کرسکتے ہیں، داخلہ مہم کی آگاہی بارے شہر بھر میں فلیکس بھی آویزاں کی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں