الائیڈ ہسپتال ٹو میں مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری

 الائیڈ ہسپتال ٹو میں مریضوں کو سہولیات  کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق قائمقام ایم ایس ڈاکٹر ثاقب منیرکی سربراہی میں۔

 الائیڈ ہسپتال ٹو میں مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ کوشش ہے مریضوں کو سو فیصد مفت سہولیات میسرآئیں جس کے لئے شب وروز محنت جاری ہے ان خیالات کا اظہار اے ایم ایس الائیڈ ہسپتال ٹو ڈاکٹر مرزا محمد علی بیگ نے جاپانی کمپنی کے تعاون سے ملنے والے آلات کی تربیتی نشست اور بیٹ دی ہیٹ مہم کے تحت اشیا کی تقسیم کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے ہسپتال عملے کو آگ بھجانے کے حوالے سے سامان مہیا کیا گیا اور استعمال تربیت بھی دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں