فیسکو نے مزید53 بجلی چور پکڑ لئے ، 50 لاکھ سے زائد جرمانہ

 فیسکو نے مزید53 بجلی چور پکڑ لئے ، 50 لاکھ سے زائد جرمانہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے مزید 53 بجلی چوروں کو قابو کرلیا گیا۔

 جنہیں مجموعی طور پر 1 لاکھ 41 ہزار ڈیٹیکشن یونٹس کی مد میں 50 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے ۔ترجمان فیسکو طاہر محمود شیخ کے مطابق 277 روز سے بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کے دوران اب تک 8 ہزار 931 بجلی چوروں کو پکڑا جا چکا ہے جنہیں 2 کروڑ 7 لاکھ سے زائد ڈیٹیکشن یونٹس کا 90 کروڑ 84 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا جا چکا ہے ۔ فیسکو کی جانب سے 8 ہزار 759 ملز موں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروانے کے بعد 65 کروڑ 20 لاکھ روپے کی ریکوری کرلی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں