ایم ڈی واساکا عید پر معیاری سروسز فراہمی کا حکم

ایم ڈی واساکا عید پر معیاری سروسز فراہمی کا حکم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنے کے لئے۔

 تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائینگے اس ضمن میں انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی باقیات اور فضلات کو سیوریج نالوں اور مین ہولز میں پھینکنے سے گریز کیا جائے ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ شہری مین چینلز میں جانوروں کی آلائشیں اور باقیات مت پھینکیں تاکہ نالوں میں سیوریج کے پانی کا بہاؤ کا تسلسل برقرار رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں