جھنگ :بازاروں میں خریداری کیلئے آ نے والوں کا رش

جھنگ :بازاروں میں خریداری کیلئے آ نے والوں کا رش

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)عید کی وجہ سے ریل بازار، انارکلی سمیت بازاروں میں خریداری کے لیے آئی عوام کا رش ۔

 ذ رائع کے مطابق جھنگ میں عید کے ایام قریب آتے ہی عوام نے خریداری کے لیے بازاروں کا رخ اختیار کرلیا ہے ریل بازار، کھتیانوالہ بازار، انارکلی بازار، کٹرہ بازار، چمبیلی مارکیٹ و دیگر بازار وں میں عوام کا رش بڑھنے لگا اوباش قسم کے نوجوان ان بازاروں میں داخل ہوکر خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں پولیس کا گشت نہ ہو نے کی وجہ سے یہ سب ہورہا ہے عوامی حلقوں نے ڈی پی او جھنگ سے اپیل کی ہے کہ ان ایام میں عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے موٹرسائیکل سوار و دیگر سواری کے داخلے پر پابندی لگائی جائے اور پولیس کا گشت بڑھایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں