شورکوٹ:پرائیویٹ الیکٹر یشن سرکاری لائنوں پر کام کرنے کے عوض نذرانے لینے لگا

شورکوٹ:پرائیویٹ الیکٹر یشن  سرکاری لائنوں پر کام کرنے  کے عوض نذرانے لینے لگا

شورکوٹ (نمائندہ دنیا ) فیسکو سلطان باہو ڈویژن سٹی انتظامیہ نے صارفین کو پرائیویٹ الیکٹر یشن کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا۔

پرائیویٹ الیکٹریشن سرکاری لائنوں پر کام کرنے کے عوض مبینہ طور پر بھاری نذرانے بھی وصول کرتے ہیں فیسکو ایس ڈی او شورکوٹ سٹی نے فیسکو صارفین کو پرائیویٹ الیکٹریشز کے رحم کرم پر چھوڑرکھا ہے جبکہ یہ الیکٹریشن صارفین سے میٹر نصب کرنے ،لائنوں پر کا م کرنے کے عوض بھاری نذرانے بھی وصول کرتے ہیں جس کی وجہ سے فیسکو صارفین کوسخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں