حکمرانوں کی مودی کو مبارکباد کشمیریوں کا مذاق اڑانے کے مترادف :میاں شوکت

حکمرانوں کی مودی کو مبارکباد کشمیریوں کا  مذاق اڑانے کے مترادف :میاں شوکت

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چنیوٹ میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی طرف سے مودی کو ہندوستان کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دینا لاکھوں کشمیریوں کی قربانیوں کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔۔۔

 تعجب کی بات ہے ہمارے حکمراں یہ بھی کہہ رہے کہ مودی مسلمانوں کا قاتل ہے اور اس کے باوجود سفارتی ضرورت کا بہانہ کر کے گرمجوشی سے مبارکباد کے پیغام دے رہے ۔میڈیا سے گفتگو میں میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ہمارے حکمرانوں کی مبارکباد کے جواب میں مودی نے یہ کہہ کر منہ پر طمانچہ رسید کیا کہ بھارتیوں کی سکیورٹی اور خوشحالی ہمیشہ ترجیح رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں