احمدپورسیال:اسیسمنٹ بورڈ کا انعقاد ، 75 افراد معذور قرار

احمدپورسیال:اسیسمنٹ بورڈ کا انعقاد ، 75 افراد معذور قرار

احمدپورسیال (نمائندہ دنیا)تحصیل اسیسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا انعقاد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال میں ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر ممتاز حسین ندیم میڈیکل سپریٹنڈنٹ نے کی۔۔۔

بورڈ میں101معذور افراد کی مختلف کیٹیگریز کی درخواستیں پیش کی گئیں، بورڈ نے 75 افراد کو معذور قرار دیا، 10 افراد کٹیگری میں نہ آسکے ۔اس موقع پر ڈاکٹر ممتاز حسین ندیم نے بتایا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال میں باقاعدگی سے معذور افراد کی اسیسمنٹ کے لیے بورڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ سہیل آرتھر نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر معذور افراد کی آن لائن رجسٹریشن کی جا رہی ہے،  خصوصی افراد اور ان کے لواحقین گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن اور سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں