ماموں کانجن تحصیل بننے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے :رضوان کاہلوں

 ماموں کانجن تحصیل بننے تک چین  سے نہیں بیٹھیں گے :رضوان کاہلوں

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا )ماموں کانجن تحصیل بناؤ تحریک کے چیئرمین چودھری رضوان کاہلوں، صدر چودھری عثمان کاہلوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ماموں کانجن کے تحصیل بننے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔۔۔

 یہ انسانیت کا مسئلہ ہے حکومت عوامی مطالبہ پورا کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید الاضحیٰ کا فلسفہ روح یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہ کیا جائے ،ہمیں اس عید قربان پر غرباء، مساکین اور غریب طبقات کو بھولنا نہیں چاہیے ،حکمرانوں کو عوام کی حالتِ زار پر رحم کرتے ہوئے ریلیف دینا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں