گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں گرافک ڈیزائن کے طلبا کی دوسری ڈگری شو کی تقریب

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی  میں گرافک ڈیزائن کے طلبا  کی دوسری ڈگری شو کی تقریب

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن میں گرافک ڈیزائن کے طلبا کی دوسری ڈگری شو کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظلِ ہما نازلی نے کیا۔ ان کے ساتھ رجسٹرار آصف اے ملک، کوآرڈینیٹر فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اکرم، سربراہ شعبہ فزکس ڈاکٹر عائشہ یونس، اور ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیا عمارہ جاوید بھی موجود تھیں۔ صدر شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن طوبیٰ نجم نے مہمانوں کو طالبات کے تخلیقی فن پاروں کے بارے آگاہ کیا۔ نمائش میں 26 گرافک ڈیزائن پروجیکٹس پیش کیے گئے جن میں طالبات کی بصری مواصلات، تخلیقی صلاحیتوں، اور تکنیکی مہارتوں کو اجاگر کیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں