کھیلوں کافروغ :جھنگ انتظامیہ متحرک ، سپورٹس گالا شروع

 کھیلوں کافروغ :جھنگ انتظامیہ متحرک ، سپورٹس گالا شروع

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے جھنگ کی ضلعی انتظامیہ متحرک ،چرچی گراؤنڈ میں دو روزہ سپورٹس گالا کا افتتاح کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سپورٹس گالا میں فٹبال کے مقابلہ جات چرچی گراؤنڈ میں کک باکسنگ، ٹیبل ٹینس اور بیڈ منٹن کے مقابلہ جات سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے ۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد نے سپورٹس گالا میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی موٹیویشن کیلئے بڑے سپورٹس ایونٹس کروائے جائینگے ، کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ایسے ایونٹس انتہائی اہم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر سپورٹس کی سرگرمیاں جسمانی اور ذہنی تندرستی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں