ٹوبہ :ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس

ٹوبہ :ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا،جس میں9 کمرشل وکاروباری عمارتوں کے نقشوں کی درخواستوں پرغوروخوض کیا گیا۔۔۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کمرشل و کاروباری عمارتوں کے نقشوں کی منظوری میں متعلقہ قوانین اور مفاد عامہ کا خصوصی خیال رکھا جائے ،اس ضمن میں موصول ہونے والی درخواستوں کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کو یقینی بنائیں تاکہ ٹریفک سمیت شہر کی تعمیر و ترقی کے آئندہ منصوبوں میں کوئی رکاوٹ آڑے نہ آئے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کاروباری عمارات کی تعمیر کے نقشوں اور متعلقہ زمین کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کی منظوری کی درخواستوں میں زمینوں کی ملکیت کے معاملات، ریونیو ریکارڈ اور مروجہ شرائط کے مطابق کلیئر ہونے چاہیں۔خصوصی طور پر تعلیمی اداروں کے قیام کی منظوری کے لئے ٹریفک کے بہاؤمیں رکاوٹ کے امور زیر نظر جبکہ پٹرول پمپس کی منطوری کے کیسز میں متعلقہ کمپنی کی دستاویزات کی جانچ پڑتال اور تصدیق کر لی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں