پیرمحل :لڑائی جھگڑے کے واقعات خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی

پیرمحل :لڑائی جھگڑے کے واقعات  خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی

پیرمحل (نمائندہ دنیا)لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں تشدد سے خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

 تفصیلات کے مطابق کمے شاہ سی پلاٹ کے محمد شبیر کے گھر محمد الیاس وغیرہ 4 افراد نے داخل ہوکر محمد شبیر اور گھر کی خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ علاوہ ازیں چک نمبر678گ ب میں محمد شہزاد کو سجا ول وغیرہ 11افراد اٹھاکر لے گئے اور نامعلوم جگہ پر حبس بے جا میں رکھا ۔جبکہ موضع کوہل کے رہائشی رب نواز کے گھر کی خواتین کو سرفرا ز وغیرہ 7 افراد نے تشدد کانشانہ بنایا ،ادھر چک نمبر762گ ب کے رہائشی اللہ رکھا کو امجد وغیرہ 5 افراد نے تشدد کرکے شدید زخمی کر دیا۔متعلقہ پولیس نے مقدما ت درج کر لئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں