ریسکیو 1122 کے تمام ملازمین کی عید الاضحی پر چھٹیاں منسوخ

 ریسکیو 1122 کے تمام ملازمین  کی عید الاضحی پر چھٹیاں منسوخ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایمر جنسی سر وس ریسکیو 1122 کی طرف سے عید الاضحی کے ایام میں ڈیوٹی روسٹر جاری کرتے ہوئے۔

 تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں اور مذکورہ پر مسرت مذہبی تہوار کے موقع پر ریسکیو افسران سمیت تمام عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا ،ان خیالات کااظہارڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر میاں فراز منیرنے پریس بریفنگ کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ ریسکیوکنٹرول روم سٹاف کو بھی چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،جبکہ کنٹرول روم میں کال ریکاڈنگ سافٹ ویئر،وہیکل ٹریکنگ سسٹم اور آئی پی کیمرہ کے ذریعے نگرانی کی جائے گی  ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں