چناب نگر میں سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ

چناب نگر میں سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ

چناب نگر(نامہ نگار)عید قربان سے قبل سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ، دکانداروں کو کھلی چھوٹ مل گئی، منافع خوروں کی ۔

جانب سے قیمتوں میں من چاہے اضافے پر متعلقہ محکموں نے بھی چپ سادھ رکھی ہے ۔ سبز مصالحہ جات میں پیاز کی سرکاری قیمت 100جبکہ اوپن مارکیٹ میں 130 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے ،ادرک کی مختلف قسموں کی سرکاری قیمت 640 جبکہ مارکیٹ میں 800 سے ساڑھے آٹھ سوروپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے ، لہسن کی سرکاری قیمت350 اوپن مارکیٹ میں 500 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ۔ لیموں کا سرکاری ریٹ 440 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 650 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ آلو کی سرکاری قیمت 70 مارکیٹ میں120 روپے کلو فروخت کیے جارہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عید سے قبل ہر سال کی طرح اس بار بھی منافع خور بے لگام ہو گئے ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے بھی کوئی خاطر خواہ اقدامات کرنے کے بجائے صرف فرضی کارروائیاں کی جاتی ہیں، انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ دیگر امور کی طرح مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے بھی ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو پرکھاجائے اور منافع خوروں کیخلاف حقیقی معنوں میں کارروائیاں کی جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں