گوجرہ :مضر صحت آئس کریم کی فروخت ،بچے بیمارہونے لگے

گوجرہ :مضر صحت آئس کریم کی فروخت ،بچے بیمارہونے لگے

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )گوجرہ سب ڈویژن میں مضر صحت آئس کریم اور قلفیاں فروخت کرنے والوں نے نونہالوں میں موذی امراض بانٹنا شروع کر دیں۔

۔تفصیلات کے مطابق گوجرہ میں مضر صحت آئسکریم اور قلفیاں فروخت کرنیوالا مافیا سرگرم ہو گیا اور اس کے کارندے معروف کمپنیوں کے لیبل لگا کر غیر معیاری اور مضرصحت آئسکریم اور قلفیاں سپلائی کر رہے ہیں ۔ مافیا کے کارندے مضرصحت اور غیر معیاری قلفیاں ڈبوں میں بند کر کے موٹر سائیکلوں اور سائیکلوں پر گاؤں گاؤں اور شہر کے گلی کوچوں اور بازاروں میں پھیل جاتے ہیں ، مضر صحت آئس کریم اور قلفیاں کھانے سے بچے گلے ، آنتوں او ر معدے سمیت دیگر مہلک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے متعلقہ حکام نامعلوم وجوہات کی بنا پر چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔شہریوں نے بچوں کی صحت سے کھیلنے والے ان عناصر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں