وزیراعلیٰ نے عوام کے دل جیت لیے :آزاد علی تبسم

 وزیراعلیٰ نے عوام کے دل جیت لیے :آزاد علی تبسم

بلوچنی (نمائندہ دنیا )مسلم لیگ ن ضلع فیصل آبادکے جنرل سیکرٹری آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ۔

عوام دوست بجٹ پیش کر کے عوام کے دل جیت لیے ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کر کے تنخواہ دار طبقے کو خاص ریلیف دے دیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے ڈیرے پرمرزا بابر کنٹریکٹر، طاہر حمید فانی، حاجی مدثر حمید ، عامر اسلم ، زین العابدین ،محمد احمد فانی،ودیگر معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آزاد علی تبسم نے مزیدکہا کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے بجٹ میں اربوں روپے مختص کرنا قابل ستائش ہے ،صرف 100 دن میں وزیراعلیٰ نے دن رات محنت کر کے پنجاب کے اندر بالخصوص غریب کو آٹا روٹی اور دیگر اشیا ئے خور و نوش کی سستے داموں فراہمی یقینی بنا کرعوام کو جینے کا حق دے دیا ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت میں حلقہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے حلقہ کو مثالی بنانے کا عزم ہے ۔جس کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں