مسافروں سے زائد کرایہ وصول کر نے والے ٹرانسپورٹرز کو جر مانے

مسافروں سے زائد کرایہ وصول  کر نے والے ٹرانسپورٹرز کو جر مانے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سیکٹر کمانڈر ایم فور ایس ایس پی قلب عباس سپراء کی ہدایت پر موٹر وے پولیس کی ۔

طرف سے عید الاضحی پر گھروں کو واپس آنیوالے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کر نیوالے ٹرانسپورٹرز کو جر مانہ عائد کرتے ہوئے مسافروں کو زائد کرایہ واپس کیا گیا ، ڈی ایس پی چو ہدری اشفاق اور رانا عرفان کی زیر نگرانی پولیس افسران کی ٹیم نے موٹر وے ایم فور سیکٹر پر مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کی اورزائد کرایہ کی وصولی کی بنا پرمتعددگاڑیوں کے چالان اور انہیں جر مانہ عائد کر نے کیساتھ ساتھ زائد وصول کیا گیا کرایہ بھی مسافروں کو واپس کروایا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں