ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی زیر صدارت پبلک ٹرانسپورٹرز کا اجلاس

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی زیر صدارت پبلک ٹرانسپورٹرز کا اجلاس

احمدپورسیال(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایت پر پبلک ٹرانسپورٹرز کا اجلاس منعقد ہوا ۔

جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابوبکر نے کی۔ اجلاس میں حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچانے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اے ڈی سی ریونیو نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی ضروری ہے ، شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات ہیں۔انہوں نے تمام پبلک ٹرانسپورٹرز کو ہدایات جاری کیں کہ بس اسٹینڈز، اور تمام پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایوں میں کمی کے کرایہ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں، خلاف ورزی اور کرایوں میں کمی نہ لانے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے حوالہ سے عمل درآمد بارے از خود مانیٹرنگ کریں گے ۔اجلاس میں ٹرانسپورٹرز حضرات اور دیگر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں