ٹرانسپورٹرز کا کرائے ناموں پر عملدرآمد سے گریز ، مسافر بے بس

ٹرانسپورٹرز کا کرائے ناموں پر عملدرآمد سے گریز ، مسافر بے بس

کمالیہ (نمائندہ دنیا )ٹرانسپورٹرز کا کرائے ناموں پر عملدرآمد سے گریز ،شہریوں سے لوٹ مار جاری، متعلقہ حکام خاموش تماشائی بن کر رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے ضلعی حکام کے جاری کردہ کرایہ نامے ہوا میں اڑا دیئے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد ضلعی حکام نے مسافروں کی سہولت کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے مختلف شہروں کیلئے جانیوالی پبلک ٹرانسپورٹ کے نئے کرائے نامے جاری کئے تھے تاہم ٹرانسپورٹر تا حال ان نئے کرائے ناموں پر عمل نہیں کر رہے جس کی وجہ سے شہری لٹنے پر مجبور ہیں، ٹرانسپورٹرز محض 30 کلومیٹر کے سفر کا 150 روپے کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرٹوبہ اور متعلقہ اتھارٹیز سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں