گوجرہ میں قو می امن کمیٹی برا ئے بین المذاہب ہم آ ہنگی کا سیمینار

گوجرہ میں قو می امن کمیٹی برا ئے بین المذاہب ہم آ ہنگی کا سیمینار

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا)گوجرہ میں قو می امن کمیٹی برا ئے بین المذاہب ہم آ ہنگی کا سیمینار مقا می میرج ہا ل میں منعقد ہوا۔۔۔

جس میں چیئر مین قومی امن کمیٹی برا ئے بین المذ اہب پنجاب ضیا ء الرحمن بطور مہما ن خصوصی شریک ہو ئے جنہو ں نے ٹو بہ ٹیک سنگھ میں چیئر مین امن کمیٹی برائے بین المذاہب مقرر کیا اور انکو نا مزدگی کا نو ٹیفکیشن دیا ۔سیمینار سے ضیا ء الرحمن نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ اسلا م ہمیں امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ، قو می امن کمیٹی نے ضلع بھر میں امن و اما ن کیلئے مل جل کر کا م کر نے کا اعادہ کیا اس موقع پر محمد رفیق گجر ، حافظ سمیع اﷲ ، صدر انجمن تاجرا ں چوہدری منصور ، ڈا ئر یکٹر فیسکو نعما ن بھٹہ ، مفتی افتخار الحسن اور مسیحی رہنما نیئر داس سمیت معززین علا قہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں