واسا کیخلاف انوکھا احتجاج، تالاب لگنے کا کیک کاٹا گیا

 واسا کیخلاف انوکھا احتجاج، تالاب لگنے کا کیک کاٹا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہریوں کا واسا کے خلاف انوکھا احتجاج، عید قربان کے موقع پر بھی جھنگ روڈ سے ملحقہ متعدد رہائشی علاقے سیوریج کے پانی میں ڈوبے رہے ۔

جس پر اہل علاقہ کی جانب سے مسلسل 9 سال سے پانی کے تالاب لگنے کے حوالے سے کیک کاٹ کا نویں سالگرہ مناتے ہوئے واسا اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔ فیصل آباد کے علاقے جھنگ روڈ سے ملحقہ محلہ نعمت آباد، بابو والا اور دیگر ملحقہ آبادیوں میں گزشتہ کئی سال سے سیوریج سسٹم کی بدحالی اور ناقص صورتحال کی وجہ سے پورے علاقے میں گندے سیوریج کے پانی کے تالاب لگے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں کے پھیلائو میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ جس پر اہل علاقہ کی جانب سے عید کے موقع پر بھی سیوریج سسٹم کی بہتری نہ ہونے پر انوکھا احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کیک کاٹ کا سیوریج سسٹم کی خرابی کی نویں سالگرہ منائی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں