ٹو بہ ٹیک سنگھ :عید پر ون ویلنگ ، ٹریفک نظام درہم بر ہم

ٹو بہ ٹیک سنگھ :عید پر ون ویلنگ ، ٹریفک نظام درہم بر ہم

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )عید الاضحی کے موقع پر پابندی کے باوجود موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کا سلسلہ عروج پر رہا۔

، ذرائع کے مطابق عید کے ایام میں موٹر سائیکل سوار ون ویلر شہر کی مصروف ترین سڑکوں سمیت مختلف چوکوں ،پبلک مقامات اور پارکوں کے قریب اپنے کرتب دکھاتے نظر آئے ،مذکورہ ون ویلرز کا زیادہ ٹارگٹ فاریسٹ پارک جھنگ روڈ ،سپورٹس سٹیڈیم اور ماڈل بازار کے علاقے رہے ،جہاں خواتین اور فیملیز کاانتہائی رش تھا، اور مذکورہ ون ویلروں کے خطر ناک کرتب سے نہ صرف ٹریفک کا نظام درہم بر ہم رہا ،بلکہ خواتین اور دیگر لوگوں کو آمد و رفت کے سلسلہ میں بھی شدید دشواریوں کا سامنا کر نا پڑا ،جبکہ شام کے اوقات میں مذکورہ ون ویلر فاریسٹ پارک سے چک نمبر 383ج ب تک موٹر سائیکلوں پر ریس بھی لگاتے رہے ، جس پر لاکھوں روپے کا جواء بھی لگایا گیا تھا ،شہر ی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ون ویلنگ کر نے والوں کے خلاف قانو نی کارر وائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں