صفائی مہم ،کمشنر کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹرول کا دورہ

صفائی مہم ،کمشنر کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹرول کا دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر سلوت سعید نے عید کے ایام میں مختلف اوقات کے دوران ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔

 ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ بھی ہمراہ تھے کمشنر نے کنٹرول روم میں موصولہ عوامی شکایات کے ازالہ کی صورتحال اور اندراج رجسٹر چیک کیا انہوں نے حل کی جانے والی بعض عوامی شکایات پر درخواست گزاروں کو فون کال کرکے فیڈبیک،کمپنی کی کارکردگی دریافت اوراطمینان کا اظہار کیا کمشنرنے عید الاضحی پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے اہم ٹاسک کی احسن انداز میں انجام دہی کو سراہااور کہا کہ اسی جذبے سے شہر کی صفائی ستھرائی قائم رکھی جائے انہوں نے کہا کہ عید پر صفائی کی صورتحال بہتراور عوامی توقعات کے مطابق ہے متعلقہ اداروں کے افسران کو صفائی کے انتظامات کی مانیٹرنگ جاری رکھنے کی تاکیدکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں