ملک دشمنوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے :قاری شبیر

ملک دشمنوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے :قاری شبیر

چناب نگر(نامہ نگار)مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر پاکستان کے بانی و انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے۔۔۔

 کہ عالمی کفر کی قوتیں پاکستان کو غیرمستحکم کر نے کی ناپاک کوششیں کرتے ہیں جو ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں ان کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین پر صیہونی یلغار نے امت مسلمہ کے دلوں کو چھلنی کر دیا ،ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں کی شہادت ضرور رنگ لائے گی،کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں کے جذبہ حریت و بہا دری کو سلام پیش کرتے ہیں،اسرائیل کی جارحیت کو روکنا عالمی اقوام متحدہ و سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے ،عید الا ضحی ہمیں ایثار و محبت کا درس دیتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،مسلم حکمرانوں اور بالخصوص امت مسلمہ کو اپنے فروعی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہو ئے من حیث القوم آگے بڑھنا ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں