بجٹ عوام کیلئے قہر ثابت ہوگا:ملک عمر فاروق،رائے احسن

بجٹ عوام کیلئے قہر ثابت ہوگا:ملک عمر فاروق،رائے احسن

مکو آنہ (نمائندہ دنیا)رکن قومی اسمبلی ملک عمر فاروق اور ایم پی اے رائے احسن رضا کھرل نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبے میں حکومتیں کرنے والے چچا بھتیجی کی ساری توجہ صرف ایک دوسرے کی تعریفیں کرنے پر مرکوز ہے ۔۔۔

وفاق کا بجٹ منظوری کے بعد عوام کیلئے قہر ثابت ہوگا، بطور اپوزیشن عوام کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریں گے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے چک نمبر 74گ ب(برسین)میں محمد اقبال جٹ کے ڈیرہ پر عید ملن کے موقع پر اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ،بعض وفاقی اور صوبائی وزراء کو صرف شریف خاندان کی تعریفیں کرنے کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہے جس کے لئے وہ اوور ٹائم بھی لگا رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کیا چچا اور بھتیجی نے عوام سے بھی ان کی رائے پوچھی ہے کہ وہ ان کی حکومتوں کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک سیاسی حقیقت ہیں اور حکمران ٹولہ جو مرضی کر لے انہیں عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں