کھرڑیانوالہ ہسپتال میں ا دویات کا فقدان، مریض خوار

کھرڑیانوالہ ہسپتال میں ا دویات کا فقدان، مریض خوار

بلوچنی(نمائندہ دنیا )کھرڑیانوالہ ہسپتال مسائلستان بن گیا، انسولین ،ٹیٹنس کے انجیکشن اور دیگر ادویات کا فقدان، مریض خوار ہو کر رہ گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق 60 بیڈڈ ہسپتال کھرڑیانوالہ میں مشینری, ادویات اور بنیادی سہولیات کی کمی معمول ہے جس کی وجہ سے تقریبا 100دیہات میونسپل کمیٹی کھرڑیانوالہ ، فیکٹریوں میں کام کرنے والے ہزاروں مزدور سراپا احتجاج ہیں ،یاد رہے 60 بیڈڈ ہسپتال کھرڑیانوالہ جون 2016 میں اپ گریڈ ہوا اورکروڑوں روپے لاگت سے ہسپتال کی بلڈنگ اور ڈاکٹرز کی رہائش گاہیں 2020 میں مکمل ہوئیں،2021 میں یہ ہسپتال فعال ہوا لیکن تاحال ایمبولینس، ڈینٹل یونٹ ،آئی انسٹرومنٹ، جدید ڈیجیٹل ایکسرے مشین ،آپریشن تھیٹر میں مشینری اور آلات دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے سپیشلسٹ ڈاکٹرز مریضوں کو صرف ادویات تجویز کرتے ہیں، ہسپتال میں مریضوں کے لیے آپریشن کی سہولت ہے نہ ہی پوسٹ مارٹم کے لئے کوئی جگہ،انڈسٹریل ایریا اور قریبی مین ہائی وے روڈ پر رونما حادثات رونما ہونے پر غیر فعال ایمرجنسی کی وجہ سے اہل علاقہ کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد جانا پڑتا ہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب صوبائی وزیر صحت سمیت متعلقہ اعلی حکام سے ہسپتال میں مشینری، ادویات اور سہولیات کی کمی دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں